پنکی کا نائیجیرین ہینڈلر، 14کارندے گرفتار، منشیات فیکٹری لاہور میں تھی، اہم انکشافات سامنےآگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنکی کیس میں ایک نائیجیرین ہینڈلر اور پنکی کے 14 سپلائی رائیڈرز بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ پنکی کی منشیات بنانے کی فیکٹری لاہور میں تھی، نائیجیریا آنا جانا تھا۔ سندھ حکومت اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بنائے گی۔
سندھ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں منشیات کا نیٹ ورک چلانے والی خاتون انمول عرف پنکی کے کیس کی تفتیش کے نتیجہ میں پنکی کے نیٹ ورک کے ایک نائیجیرین ہینڈلر اور 13 سپلائی والے رائیڈرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور پنکی کی کوکین فیکٹری لاہور میں ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے پنکی نیٹ ورک کے اہم ارکان اور کارندوں کی گرفتاریوں کی تفصیل سندھ اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرپرسن فریال تالپور کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں وزیر داخلہ، وزیر ایکسائز نارکوٹکس، اراکین کمیٹی برائے داخلہ، آئی جی سندھ ایڈشنل آئی جی کراچی، اے این ایف سمیت ودیگر حکام شریک ہوئے۔
سندھ پولیس نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ انمول عرف پنکی کا نائیجیریا آنا جانا رہتا تھا، پنکی کے نائیجیرین ہینڈلر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سندھ پولیس کے حکام نے انکشاف کیا کہ انمول عرف پنکی کی کوکین کی فیکٹری لاہور میں تھی، میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ پنکی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے اور پنکی کے 13 سپلائی والے رائیڈرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سندھ پولیس نے سٹینڈنگ کمیٹی کےاجلاس میں اس معاملے پر کسی بھی اہم شخصیت کا نام سے انکار کر دیا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کے ارکان نے پنکی کیس میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا الزام لگایا اور ان شخصیتوں کے نام پبلک کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر داخلہ ضیا لنجار نے بتایا کہ ابھی کسی کا نام لینا قبل از وقت ہوگا، اس معاملے پر تفتیش جاری ہے۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اہم قانونی نکتے پر اظہار خیال کیا کہ قانون میں لکھا ہے کہ ایسی کوئی پروڈکٹ جس میں چونا، چھالیہ اور تمباکو شامل ہو وہ "گٹکا" میں شمار ہوتی ہے، اس حساب سے تو پان اور نسوار بھی اس میں شامل ہوگئے ہیں، قانون میں چونے کے لفظ کو واضح استعمال نہیں کیا "لائم" لکھا گیا ہے، لائم کا مطلب حلیم پر لیموں نچوڑنے والا بھی پکڑا جائے گا، لفظ لائم اسٹون ہونا چاہیے، جس پر وزیر داخلہ نے قانون میں درست لفظ کے اندراج کی یقین دہانی کرادی۔
فریال تالپور نے ڈی آئی جی سکھر سے قمبر شہداد کوٹ اور دادو میں افیون کی کاشت سے متعلق سوال کیا کہ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے بتایا کہ بعض علاقوں میں جانا مشکل ہے تاہم ڈرون کے ذریعے سپرے کررہے ہیں، رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے ضلع ایسٹ میں لڑکی کی گرفتاری سے متعلق نشان دہی کی۔
یہ بھی پڑھیئے: نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار
فریال تالپور نے ہدایت کی کہ اگر لڑکی کسی جرم میں گرفتار ہوئی ہے تو دیکھیں ورنہ فوری رہا کریں۔
رکن قومی اسمبلی آ غا رفیع اللہ نے کہا کہ ملیر کراچی کا سب سے بڑا ضلع ہے، نفری بہت کم اور وسائل کم ہیں، اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کہا کہ بجٹ میں تھانوں کی تعداد بڑھانے اور وسائل بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
فریال تالپور نے کہا کہ منشیات بیچنے والوں کے خلاف کارروائی اور تیز کریں کہیں ایسا نہ ہو یہ چیزیں آپ کے گھروں تک پہنچیں۔
سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں منشیات کے معاملے پر گفتگو ہوئی اور پولیس نے بریفننگ دی۔ ضیا لنجار نے بتایا کہ بہت سے مسائل ڈسکس ہوئے، انمول عرف پنکی پر زیادہ بات نہیں ہوئی۔
حکومت سندھ اینٹی نارکوٹکس فورس بنائے گی
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ حکومت سندھ نے اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،یہ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ پولیس کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف کام کرے گا۔
سندھ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بات ہوئی۔ انسداد منشیات کے لئے پولیس کو بھی اختیارات دینے پر بات کی گئی۔
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ پنکی پر 28 کیس ہیں، 12 کیس سندھ کے ہیں، ایک اے این ایف کا کیس ہے اور 5 پنچاب کے کیس ہیں۔
ضلا الحسن لنجار نے ٹھوس لہجے میں کہا، پنکی کیس میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملزم سے شادی کیوں کی، وفاقی آئینی عدالت نے ریپ وکٹم کی درخواست خارج کردی
ضیا الحسن لنجار نے بتایا کہ فریال تالپور نے منشیات کے حوالے بہت سخت احکامات دیئے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کی رسائی روکنے کے حوالے سے اعلی سطح کی اختیاراتی کمیٹی بنا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ڈورنز کی خریداری کے لیے علیحدہ بجٹ رکھنے کی تجویز ہے، آئندہ بجٹ میں محکمہ داخلہ کے ماتحت ڈورون فورس بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکا اب ایران کیخلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا:امریکی اخبار کا دعویٰ