سولجر کی پینشن ساڑھے37ہزار سے کم نہیں ہونی چاہیئے، ایکس سروس مین سوسائٹی کی تقریب میں جنرل عبدالقیوم کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارتی صحافیوں کے مقابلہ میں پاکستانی صحافیوں نے معرکہ حق میں ملک کا وقار دنیا میں بلند کیا۔
عید ملن پارٹی میں خطاب کرتے ہوئے جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا، جب مودی نے پاکستان کو دھمکی دی تو ہم نے پیغام دیا کہ ہمارے 34لالھ ریٹائرڈ فوجی بھی افواج کے ساتھ کھڑے تھے۔
جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا، بھارت نے کبھی بھی ہمارے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔ جب بھارت نیوکلیئر دھماکہ کیا تھا تب ہی سے بھارت کے انتہا پسندوں نے بڑھکیں مارنا شروع کر دی تھیں۔
انہوں نے کہا، ہمیں افسوس ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے ۔ افغان بھائی ہمارے دل کے قریب ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ہم ان سے نبرد آزما ہو جائیں ۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان کے ساتھ ڈپلومیٹکلی،بیٹھ کر مسائل کو حل کیا جائے۔ پاکستان اس کا متحمل نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف بھارت کی دشمنی ہو اور ہم افغانستان کے ساتھ محاذ کھول لیں ۔دوریاں کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ۔
افغانستان سے جب امریکی گئے تو 7بلین ڈالر کا اسلحہ چھوڑ گئے،وہ اسلحہ ٹی ٹی پی اور آئی ایس خراسان کے ہاتھوں میں ہے۔ افغانستان کو صرف روس نے ریکگنائز کیا ہے۔
جو ایکشن لینا پڑا اسکی وجہ یہ ہے کہ جب آپ پر حملہ ہو تو آپ اپنا دفاع کر سکتے ہیں ۔ ہم چاہیں گے کہ افغانستان کے ساتھ تجارت اور بارڈر کھلے ۔ وہ عام لوگوں کی صورت میں دہشتگردوں کو لیکر آجاتے ہیں ۔ افغان قیادت کو سوچنا چاہیئے کہ انکے مفاد میں یہ ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں اور ہماری انکے لئے نیک خواہشات ہیں ۔
جنرل ر قیوم نے کہا، امریکہ اور نیتن یاہو نے جو جنگ کی وہ غیر قانونی تھی،جو غیر ضروری تھی اور اسکا امریکہ کو اب احساس ہو رہا ہے ۔ نیتن یاہو نے اپنی کرپشن چھپانے اور اقتدار کی طوالت کے لئے سب کچھ کیا ۔ ہم پاکستانی قیادت کی تعریف کرنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم،پارلیمنٹ،فیلڈ مارشل کا کردار کلیدی رہا ۔ فیلڈ مارشل نے وہ رول ادا کیا،جس نے پوری دنیا کو حیران کردیا۔ آرمی کمانڈر نے ڈپلومیسی کے وہ معیار قائم کئے کہ اس پر سفارتکاری کے طالبعلم تھیسسز لکھیں گے۔ سب سے بڑا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا، ہماری سوچ پاکستانیت کی مہک سے معطر ہونی چاہیئے۔ ہم آزادی کی جتنی قیمت ادا کریں وہ قوم ہیں ۔ ہم سر پر کفن باندھ کر ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں ۔
جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا، مغربی بارڈر سے آنے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور اسرائیل ہے ۔افواج پاکستان اس حوالے سے مکمل تیار ہیں اور اپنا خون دے کر دفاع کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا، ہم ریٹائرڈ فوجی وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کو اپیل کریں گے کہ سولجر کی پینشن ساڑھے37ہزار سے کم نہیں ہونی چاہیئے۔ جس فوجی نے دو جنگیں لڑی ہیں اسکی پینشن 14 ہزار ہے،ایسے فوجیوں کی بہتری کی کوشش کر رہے ہیں ۔
ضعلی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو بااختیا ر بنانا ضروری ہے یہ نیشنل سیکورٹی کے لئے بھی اہم ہے۔ فوجیں ملک کا دفاع نہیں کرتیں قومیں کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست خارج، سزائے موت برقرار