ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں:ڈونلڈٹرمپ
معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی، بحران کا حل تحریری معاہدے کے ذریعے چاہتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دنوں میں طے پاسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہاہے کہ ایران بحران کا حل جنگ سے نہیں تحریری معاہدے کے ذریعے چاہتے ہیں،ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہاکہ ممکن ہے ایران امریکا مذاکرات میں جلد کوئی پیشرفت ہو،ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں جو مستقبل قریب میں حاصل کرلیں گے، ایران کے ساتھ افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
امریکی صدر نے مزیدکہاکہ معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز کھل جائے گی،ایران بحران کا حل جنگ سے نہیں تحریری معاہدے کے ذریعے چاہتے ہیں۔