بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن، کون کون ملے گا؟،فہرست بھجوا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)بانی پاکستان تحریک انصاف سے کل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رفقا کی ملاقاتوں کا دن ہے۔پی ٹی آئی نے 6 ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے چھ ناموں کی فہرست سپرنٹینڈنٹ جیل اڈیالہ کو بھجوا دی ہے ، دوستوں پر مشتمل اس فہرست میں بابر سلیم سواتی ، جنید اکبر ،مزمل اسلم، تیمور جھگڑا ،گل ظفر خان اورعاطف خان کے نام شامل کئے گئے ہیں جو سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا