گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی

Jun 04, 2025 | 19:58:PM
گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔ 

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بل ایکٹ بن کر پورے پنجاب میں فوری نافذ العمل ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے امپیریل ٹیوٹوریل کالج یونیورسٹی بل 2025 کی منظوری سمیت درج ذیل بلوں کی منظوری دی،مکبر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گجرات بل 2025 (Mukabbir University of Science &Technology ) ،لیڈز یونیورسٹی Leads) University )ترمیمی بل 2025،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی

گونر پنجاب نے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن  اینڈ اکنامکس لاہور ترمیمی بل 2025 ،ٹائمز انسٹیٹیوٹ ملتان بل 2025،ابوا  (ABWA) یونیورسٹی فیصل آباد بل 2025،انٹی ٹیررازم  ترمیمی بل 2025، پنجاب موٹر وہیکل (پہلی ترمیم) بل 2025،پنجاب موٹر وہیکل (دوسری ترمیم) بل 2025 اور پنجاب موٹر وہیکل (تیسری ترمیم) بل 2025 کی منظوری  بھی دے دی۔ 

اس کے علاوہ  پنجاب آرمز ترمیمی بل 2025،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2025،پنجاب فنانشل ایڈوائزی سروسز بل 2025،پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025، پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول بل 2025،پراونشل ایمپلائیز سوشل سیکورٹی ترمیمی بل 2025اور سٹیمپ ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دے دی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  ہائیکورٹ نے ترکی کمپنی  کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کاروائی  کالعدم قرار دے دی