ہائیکورٹ نے ترکی کمپنی  کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کاروائی  کالعدم قرار دے دی

Jun 04, 2025 | 19:33:PM
ہائیکورٹ نے ترکی کمپنی  کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کاروائی  کالعدم قرار دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ترکی کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین ماحولیات اور جدید میونسپل سروسز کے متعلق معائدے کےمعاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کاروائی  کالعدم قرار دے دی۔ 
ہائیکورٹ کےجج کے ترکی اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم کے حق میں زبردست ریمارکس بھی دئیے ،عدالت نے ترکی کمپنی سے معائدے کو ختم کرنے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا ،جواد جسٹس  حسن نے ترکی کمپنی کی درخواست پرتحریری حکم جاری کردیا ۔

درخواست گزار ترکی کمپنی کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈوکیٹ پیش ہوئے  اور عدالت کو بتایا کہ معائدہ کے بعد حکومت  پنجاب کے پاس معائدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں،یکرٹری بلدیات اس سے  پہلے ہی اس کمپنی کے حق میں  فیصلہ کرچکے ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ترکی نے پاک انڈیا جنگ میں پاکستان کی سفارتی اور ملٹری امداد کی اگر معائدہ ختم ہوتا تو حکومت کو بھاری ہرجانے کی صورت میں نقصان ہوتا ،پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ 

Judgment in W.P.no.1712-25 by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd

 سیکرٹری بلدیات کے فیصلہ کو آئینی حیثیت حاصل ہوتی ہے،   جسٹس جواد حسن  نے دوران سماعت مزید ریمارکس دئیے کہ اس معائدے کی تکمیل سے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کو بھی تقویت ملے گی،فیلڈ مارشل  عاصم منیر اور وزیر اعظم ترکی کا دورہ کرچکے،وہاں کی سرمایہ کاری روکنا مناسب نہیں ،عدالت نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری روکنے کا کاروائی  غیر قانونی  دیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو فریقین کو سن کر معاملہ  14 روز میں نمٹانے کی ہدایت  کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ؛منشیات کے مقدمہ میں9 سال  قید کی سزا پانے والا ملزم  بری