انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی نے نام سے ولدیت ختم کردی

Jun 04, 2025 | 15:04:PM
انجلیناجولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی نے نام سے ولدیت ختم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے سپرسٹارز بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی بیٹی شیلو نے اپنے نام سے والد کا نام ہٹا دیا۔

لاس اینجلس میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک فیشن ایونٹ میں سب کی توجہ اس وقت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی بیٹی کی جانب ہوئی جب انہیں پٹ کے بجائے والدہ جولی کے نام کے ساتھ پکارا گیا۔

اس موقع پر موسیقار لوئیلا نے اپنا نیا گانا "نائیو" پیش کیا، جس کی کوریوگرافی 19 سالہ شیلو نے ترتیب دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف کے گھرسے کیسی آوازیں آئیں؟ٹک ٹاکرکے پڑوسی نے سب بتادیا

ایونٹ کی پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیا کہ شیلو اب ایک نئے نام "شی جولی" سے جانی جا رہی ہیں، جو نہ صرف ان کا نیا قانونی نام ہے بلکہ ان کی والدہ کے لیے خراجِ تحسین بھی ہے،اس نئے نام کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیلو نے اپنے نام کیساتھ جولی لگاکر ولدیت ختم کر دی ہے اور اپنے فن کے ذریعے ایک نئی شناخت قائم کر رہی ہیں۔