فیصل آباد:بس اور ٹینکر میں تصادم ،4افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب مقبول )فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ،بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں بس اور ٹینکر کے درمیان تصادم،4افراد جاں بحق،4زخمی ہوگئے۔لیہ سےآنے والی بس کو حادثہ ٹھیکریوالہ کے قریب پیش آیا ۔
یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
جاں بحق ہونیوالوں میں بوٹا شفاقت،تنویر اور نامعلوم خاتون شامل ہیں ،زخمیوں کو ریسکیو نے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔
ٹھیکریوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔