موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) شہر قائد کے شدید گرمی میں پریشان باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے افق پر سمندری بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے بعض علاقوں میں آج رات اور کل صبح ہلکی بوندا باندی کی توقع کی جا رہی ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’پروازیں پھر بند‘‘
شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مرطوب ہواؤں کے ساتھ سمندر سے آنے والے بادل فضا کو نم کر رہے ہیں۔ یہی بادل آئندہ گھنٹوں میں شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش برسانے کا سبب بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیاگیا۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے، جس سے فصلوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک اور جہلم میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی صداؤں کیساتھ مناسکِ حج کا آغاز
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی موسم غیر یقینی رہے گا، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، ہری پور، تورغر، صوابی، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، خیبر اور کرم میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لیکن جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔