لاہور کی فضائی حدود میں مختلف روٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند

Jun 04, 2025 | 15:38:PM
لاہور کی فضائی حدود میں مختلف روٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور میں روٹس کی بندش کا نوٹم جاری کر دیا۔

نوٹم کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کے مختلف روٹس کمرشل پروازوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، مخصوص فضائی روٹ آپریشنل وجوہات کے پیش نظر بند کئے گئے ہیں،  تمام کمرشل پروازوں کو متبادل روٹس سے گزرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ دن 1 بجے تک کمرشل پروازوں کیلئے بند رہیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور روٹس بھارتی ایئر فورس کی مشقوں کی وجہ بند ہیں۔