پتوکی میں کامیاب آپریشن؛5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا لاہور کا نوجوان بازیاب

Jun 04, 2025 | 00:06:AM
پتوکی میں کامیاب آپریشن؛5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا لاہور کا نوجوان بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اکمل)  پنجاب کے ضلع قصور سے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا لاہور کا نوجوان جبران طور کامیاب آپریشن کے بعد پتوکی سے بازیاب کرا لیا گیا،بازیابی کی کارروائی کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) قصور کی ٹیم نے انجام دی۔

سی سی ڈی کے مطابق میڈیکل کے طالب علم جبران طور قصور میں اپنی خاندانی زمین کا جائزہ لینے آیا تھا  جہاں سے اسے اغواء کر لیا گیا،اغواء کاروں نے اہل خانہ سے 5کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

 مغوی کی بازیابی کے لیے جدید موبائل ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا،ملزمان کا منصوبہ تھا کہ مغوی کو خیبر پختونخوا منتقل کیا جائے۔
سی سی ڈی کے مطابق واردات میں ملوث گروہ پیشہ ور اور عادی مجرم ہیں،مرکزی ملزم کا خاندان کئی دہائیوں سے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کی گئی جس کے تحت قصور میں سپیشل آپریشن کیا گیا،واردات کا ماسٹر مائنڈ قانون کی گرفت میں آ چکا ہے،مغوی نوجوان کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملزم کی وہ غلطی جس کی وجہ سے وہ پکڑا گیا، ثناءیوسف قتل کیس میں اہم انکشاف