صبا قمر کا فیصل قریشی کو کرارا جواب

Jun 04, 2022 | 13:23:PM
صبا قمر کا کرارا جواب، فائل فوٹو
کیپشن: صبا قمر کا کرارا جواب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صبا قمرنے عمر کے حوالے سے طنز کرنے پراداکار فیصل قریشی کے ساتھ بہت پُروقار طریقے سے نمٹا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنے کئی ہٹ پراجیکٹس کے ساتھ ٹی وی اور بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پرنعمان اعجاز کے ساتھ ’ مسٹراینڈ مسز شمیم ’ کی بیحد پزیرائی کے بعد اداکارہ کی فلم ’ گھبرانا نہیں ہے’ نے بھی باکس آفس پر نمایاں کامیابی حاصل کی۔

نئی آنے والی فلم ’ کملی’ سے بھی ان کے مداحوں کی توقعات وابستہ ہیں تو ٹی وی پرڈرامہ سیریل ’فراڈ ’ کو بھی ناظرین پسند کر رہے ہیں، البتہ اداکار فیصل قریشی ڈرامے میں صبا کے کردار کی عمرپرکچھ معتروض ہیں جس کا اظہارانہوں نے نام لیے بغیر سوشل میڈیا پربھی کرڈالا۔

فیصل قریشی نے 22 مئی کو فیس بک پوسٹ پرلکھا تھا، ’بھائی اگریہ ڈرامے میں 24 سال کی ہیں تو مجھے بھی 27 کا بناوپلیز ’۔

 اس بات کا جواب صبا نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کودیے جانے والے ایک انٹرویومیں دیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ، ’ فیصل قریشی کی میں بہت عزت کرتی ہوں، بہت بڑے اداکار ہیں اورقابل عزت واحترام ہیں۔ یہ ان کی رائے ہے جسے میں خوش اسلوبی سے لیتی ہوں لیکن میں کیا کروں فیصل جی، پھربھی مجھے ہیروئن لے لیتے ہیں’۔

اداکارہ کے مطابق میری عمر کا سب کو پتہ ہے، وکی پیڈیا کھولیں اور دیکھ لیں۔

گوگل کے مطابق صبا قمر کی تاریخ پیدائش 5 اپریل 1984 کو جنم لینے والی صبا قمر عمر کی 38 بہاریں دیکھ چکی ہیں جبکہ فیصل قریشی کی تاریخ پیدائش 26 اکتوبر1973 ہے ، اس لحاظ سے اداکارعمرمیں صبا سے 10 سال بڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      جنگی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گرکرتباہ، پائلٹ جاں بحق