دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان

Jun 04, 2021 | 17:51:PM
دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی سکواڈز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کےلئے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا گیا، حارث سہیل اور عماد وسیم کی قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی اسکواڈزمیں واپسی۔

 تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ۔ محمد عباس اور نسیم شاہ دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ، اعظم خان پہلی مرتبہ قومی ٹی 20 سکواڈ اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈمیں شامل ہوئے ہیں۔
 یاسر شاہ کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے جبکہ پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں شامل 3 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لئے بھی قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان کو پہلی مرتبہ قومی ٹی20اسکواڈ جبکہ سلمان علی آغا کو قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،لیگ اسپنر یاسر شاہ تاحال گھٹنے کی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے لہٰذا ان کی قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط رکھی گئی ہے، لیگ اسپنر کو اسی انجری کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین فخر زمان جنہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹی20اسکواڈ میں بطوراضافی کھلاڑی شامل کیا گیا تھا انہیں بھی قومی ٹی 20اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ 
دورے کے لئے اعلان کردہ قومی ون ڈے اور ٹی20انٹرنیشنل اسکواڈز بالترتیب18 اور 19 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ ان دونوں اسکواڈز میں 13 کھلاڑی ایسے ہیں جو دونوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ میں مجموعی طور پر 21 کھلاڑی شامل ہیں جن میں سے 8 کرکٹرز ایسے ہیں جو تینوں فارمیٹ میں قومی سکواڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔
 ون ڈے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، شاداب خان ،عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف، فخر زمان،حیدر علی ،حارث روف ،حارث سہیل ، حسن علی ،امام الحق ،محمد حسنین ،محمد نواز، محمد رضوان ،سلمان علی آغا،سرفراز احمد،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی اورعثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹی 20سکواڈمیں کپتان بابر اعظم ، شاداب خان ،ارشد اقبال ،اعظم خان ،فہیم اشرف،فخر زمان،حیدر علی ،حارث رو¿ف، حسن علی ،عماد وسیم ،محمد حفیظ ،محمدحسنین ،محمد نواز،محمد رضوان ،محمد وسیم جونیئر ،سرفراز احمد ،شاہین شاہ آفریدی ،شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
ٹیسٹ سکواڈمیں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،عبداللہ شفیق ،اظہر علی،فہیم اشرف،فواد عالم ،حارث روف ،حسن علی ،عمران بٹ ،محمد عباس ،محمد نواز ،نسیم شاہ ،نعمان علی ،ساجد خان ،سرفراز احمد،سعود شکیل ،شاہین شاہ آفریدی ،شاہنواز دھانی ، یاسر شاہ،اور زاہد محمود، محمد وسیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: