شوٹنگ کے دوران جب مہر بانو ہراسانی کا شکار ہوئیں !!!!اہم انکشاف

Jun 04, 2021 | 12:21:PM
شوٹنگ کے دوران جب مہر بانو ہراسانی کا شکار ہوئیں !!!!اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہر بانو نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جب وہ ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں تو اُنہیں معروف اداکارہ و سپر ماڈل صباقمر نے بچایا تھا اور اُن کی مدد کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ’چڑیلز‘ سیریز کی اداکارہ مہر بانو  نے  ایک انٹرویو دیا ، جس میں انہوں نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراسانی کا شکار ہونے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔مہر بانو کا کہنا تھا کہ ’وہ شوٹنگ کے دوران ایک سیٹ پر موجود تھیں، اُنہیں ایک کریو میمبر کی جانب سے ہراساں کیا گیا تھا، وہ یہ سب دیکھ کر حیران رہ گئی تھیں اور اُنہیں کچھ سمجھ بھی نہیں آ رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔‘

 واضح رہے مہر بانو نے مزید بتایا کہ ’اُنہوں نے یہ بات سیٹ پر موجود صبا قمر کے ساتھ شیئر کی، صبا قمر نے اُن کا ساتھ دیا اور اُن کے لیے ایک مضبوط آواز اٹھائی، صبا قمر نے ہراساں کرنے والے میمبر کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا تھا۔‘انہوں نے بتایا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ آپ کسی بھی وقت کسی کے بھی ہاتھوں ہراسانی کا شکار بن سکتے ہیں، اسی لیے خود کو مضبوط بنانا چاہیے اور اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہئیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’اس واقعے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ ہر عورت کو خود کو اتنا مضبوط بنانا چاہیے کہ وہ دوسری عورت کا ساتھ دے سکے اور اُس کے لیے آواز بلند کر سکے۔‘
 یہ بھی پڑھیں:    شادی کےبارے میں بیان : رابی پیرزادہ نے بھی ملالہ کو کھری کھری سنا دیں