سوات :جائیداد کا تنازع، پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حیدر علی جان )سوات مٹہ میں فائرنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ کوقتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیع اللہ کوقتل کر دیا گیا ۔
فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہو نے کی اطلاعات سامنے آئیں ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی!ٹیکس اورمارجنز کی تفصیلات سامنے آگئیں
یا د رہے کہ اس سے سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں بلڑی شاہ کریم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب غلام نبی مگسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں دعا مگسی موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ غلام نبی مگسی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔