عالمی مالیاتی ادارے کی سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم پیشگوئی

Jul 04, 2026 | 10:21:AM
عالمی مالیاتی ادارے کی سونے کی قیمتوں سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے سونے کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی تازہ پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال سونا زیادہ سے زیادہ $4,300 فی اونس (تیسری سہ ماہی) اور $4,500 فی اونس (چوتھی سہ ماہی) تک جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک نے کہا ہے کہ سونے کی طلب اس حد تک مضبوط نہیں رہی جتنی پہلے توقع کی جا رہی تھی، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے پی مورگن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے معاشی ڈیٹا مضبوط آیا تو شرحِ سود میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثوں کے لیے منفی ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی آٹو کمپنی چِری نے نسان کا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ سنبھال لیا!

تاہم بینک نے طویل مدتی طور پر سونے کے بارے میں مثبت نقطہ نظر برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ 2027 میں مرکزی بینکوں کی خریداری اور عالمی طلب میں اضافہ سونے کو دوبارہ اوپر لے جا سکتا ہے۔

جے پی مورگن نے دیگر قیمتی دھاتوں کے حوالے سے بھی پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں چاندی کی قیمت $60 سے $65 فی اونس، پلاٹینم $1,800 اور پیلیڈیم $1,300 سے $1,350 فی اونس کے درمیان رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔