آٹو انڈسٹری میں بڑی تبدیلی،چینی کمپنی نے نسان کی جنوبی افریقہ میں فیکٹری سنبھال لی

Jul 04, 2026 | 09:51:AM
آٹو انڈسٹری میں بڑی تبدیلی،چینی کمپنی نے نسان کی جنوبی افریقہ میں فیکٹری سنبھال لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چین کی معروف آٹو کمپنی چیری نے جاپانی کمپنی نسان کی جنوبی افریقہ میں واقع کار مینوفیکچرنگ فیکٹری باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے، جسے آٹو انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ جنوری میں طے پایا تھا، جس کے تحت Chery اب روسلین   میں واقع اس پلانٹ کو اپ گریڈ کرے گی اور 2027 کے وسط تک یہاں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس منصوبے کا مقصد جنوبی افریقہ کو افریقی خطے میں آٹو مینوفیکچرنگ، برآمدات، تحقیق اور ترقی کا مرکزی حب بنانا ہے۔

چیری  نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیکٹری کے تمام 692 ملازمین کو برقرار رکھے گی، جبکہ اس منصوبے کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 3 ہزار بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ابتدائی مرحلے میں کمپنی Jetour T سیریز، Jaecoo J5 اور Chery Tiggo 4 ایس یو وی ماڈلز کی تیاری کرے گی، جن میں اندرونی دہن اور نئی توانائی   دونوں اقسام شامل ہوں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک کی تیل برآمدات،نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ ابتدائی مرحلے میں 40 فیصد تک مقامی پرزہ جات کے استعمال کا ہدف رکھتی ہے جبکہ سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے چینی سپلائرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق چینی آٹو کمپنیوں کی یہ عالمی توسیع اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنی گھریلو مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے بعد اب بین الاقوامی منڈیوں پر تیزی سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔