لاہور: شیرکا شہریوں پر حملہ، مالکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چوہدری)جوہرٹاؤن میں شیرکامقامی افرادپرحملےکامعاملہ، شیرمالکان کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیاگیا.
ملزمان میں ملک اعظم عرف شانی،ملک غلام مرتضیٰ اوربہرام شامل ہیں، شیرکےحملہ کرنےسے2بچےاورایک خاتون زخمی ہوگئی تھی۔
مقدمہ میں اقدام قتل،شیرکوقابونہ رکھنےکی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمہ میں وائلڈلائف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی، شیر کو قابو کر کے وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ، ریچھ کے حملہ میں شہری جان گنوا بیٹھا
پولیس نے زخمی بچہ ازہان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شیر گزشتہ رات 9 بج کر 15 منٹ پر ڈیرہ کی دیوار پھلانگ کر گلی میں کود گیا،شیر نے گلی میں موجود 5 سالہ ازہان پر حملہ آور ہوا،شیر کو دیکھ کر گلی میں موجود افراد نے شور شرابہ کیا تو شیر نے 7 سالہ زوہا اور 30 سالہ ثمینہ پر بھی حملہ کر دیا۔
قریب کھڑے ملک شانی اور ملک ناظم شیر کا بچوں اور خاتون پر حملہ دیکھ کر خوش ہوتے رہے،ملک شانی اور ملک ناظم نے حملہ آور شیر نے خاتون اور دونوں بچوں کو بچانے کے لئے کوئی اقدام نہ کیا،حملہ آور شیر دوبارہ دیوار پھلانگ کر ڈیرہ میں خود ہی داخل ہوگیا۔
ملک ناظم اور ملک شانی واقعہ کے بعد شیر کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
علاوہ ازیں ماڈل ٹاون کچہری میں بچوں پر شیر کے حملے کا معاملہ،عدالت نے شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا حکم دے دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے تحریری حکم جاری کیا
محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے میں لیکر عدالت میں پیش کیا،وائلڈ انسپکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی۔
وائلڈ لائف انسپکٹر نے کہا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے لیا گیا،ملزم نے افریقی شیر کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھا ہوا تھا۔
مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شیر کی سفاری پارک منتقلی کا حکم دیا۔