ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے صوفی سنگر  رضوی سسٹرز کو متعارف کرا دیا

Jul 04, 2023 | 23:56:PM
ڈائریکٹر کے ایس کاظمی نے صوفی سنگر  رضوی سسٹرز کو متعارف کرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) ڈائریکٹر کے ایس کاظمی کی جانب سے متعارف کرائی گئی رضوی سسٹرز نے ان کے لکھے پانچ  کلام کی ویڈیو مکمل کر لی، رضوی سسٹرز میں ذوہا،کنزہ،مائرہ اور فروا  شامل ہیں۔

کے ایس کاظمی کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے ہی نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا ہے، اس بار صوفی سنگر میں رضوی سسٹرز کے ساتھ پانچ ویڈیو مکمل کرلی ہیں، ان کا مستقبل بہت روشن ہے اور میں نے جو لکھا ہے ان بہنوں نے اسے خوب نبھایا ہے، ایس ڈی پروڈکشن لاہور میں ان کی ویڈیو کو شوٹ کیا ہے جن کو ایک ایک کرکے ریلیز کیا جائے گا، میوزک ڈائریکٹر وقار حسین، ڈی او پی ایم موسیٰ اور پراجیکٹ مینجر حیدر بادشاہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھی لوک گلوکار الن فقیر کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

دوسری جانب رضوی سسٹرز کا کہنا ہے کہ کے ایس کاظمی نے ویڈیوز کو بڑی محنت سے بنایا ہے، ہم آٹھ سال سے اس فلیڈ میں ہیں اور پہلی بار صوفی کلام پڑھا ہے، ہمارے ڈائریکٹر اور شاعر کے ایس کاظمی نے بہت خوبصورت کلام لکھا ہے۔