شدید بارش اور آندھی کے باعث سپورٹس بورڈ کی بجلی 24 گھنٹوں سے بند، کھلاڑی پریشان

Jul 04, 2023 | 20:46:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) موسم کی خرابی کے باعث گزشتہ شام سے سپورٹس بورڈ پنجاب کی 24 گھنٹے سے بجلی بند، ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے جاری کیمپ میں موجود کھلاڑی پریشان ہو گئے.

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئن ریحان بٹ کا کہنا ہے  کہ ہماری سپورٹس بورڈ پنجاب سے درخواست ہے کہ جب تک بجلی بحال نہیں ہوتی کھلاڑیوں کہ رہائش کا انتظام کہیں اور کیا جائے، کھلاڑیوں کی بے آرامی اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے صبح کا ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا، کل شام ساڑھے سات بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کی وجہ سے آفیشلز و کھلاڑی پریشان ہیں.

یہ بھی پڑھیں: کپتان بابر اعظم نے فریضہ حج کی روداد سنا دی

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب سے درخواست ہے کہ بجلی بحالی کے اقدامات کئے جائیں تا کہ کھلاڑی با آسانی ٹریننگ جاری رکھ سکیں.