اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیندوے کو پکڑنے کیلئےمانیٹرنگ کا عمل شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بلال نیازی )اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تیندوے کی موجودگی،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور سی ڈی اے نے مشترکہ طور پر مانیٹرنگ کا عمل شروع کر دیا۔
تیندوے کو پکڑنے کے لیے پنجرے پہنچا دیئے گئے،کیمپس میں ڈرون کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے ۔
تیندوے کے پنجوں کے نشانات بھی مختلف مقامات سے مل گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان نے معافی مانگ لی
انتظامیہ اور پولیس الرٹ، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔