وسیم اکرم نےپاکستانیوں سے معذرت کرلی

Jan 04, 2026 | 08:41:AM
وسیم اکرم نےپاکستانیوں سے معذرت کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق کپتان وسیم اکرم کو سال نو پر پاکستانیوں کو دئیے گئے مشورے ’’ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں‘‘ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ’’ڈنگر‘‘ کہنے پر شدید تنقید کی جارہی تھی۔

حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انھوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنھیں اُن کے الفاظ برے لگے۔

 ساتھ ہی وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے۔

سابق کپتان اپنے سابقہ بیان کا الگ ورژن پیش کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے اور یہ بھی کہا کہ سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب

یاد رہے وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔