لاہور: مینار پاکستان کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

Jan 04, 2023 | 13:09:PM
لاہور: مینار پاکستان کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شفیق آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

دو ڈاکو آزادی فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا ڈولفن اور شفیق آباد پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

   پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مینار پاکستان برج شہریوں کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا گیا۔ داتا دربار سے شاہدرہ کی جانب جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

ایس پی سٹی آپریشنز سرفراز ورک کے ہمراہ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد علی کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ اور جھپٹا گینگ جیسے 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔