نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

Jan 04, 2023 | 12:52:PM
نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرانا کاہنہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی خاتون زخمی ہوگئی۔

   کاہنہ پولیس کے مطابق خاتون اور اس کا ساتھی کھانا کھانے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص کی شناخت زمان اور زخمی خاتون کی شناخت نایاب کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ کاہنہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔