پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں10 فیصد رعایت کا اعلان

Feb 04, 2026 | 14:03:PM
پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں10 فیصد رعایت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (​پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کےمطابق یہ رعایت 1فروری سے 10مارچ اور1مئی سے 15مئی 2026 کے درمیان دستیاب ہوگی،مسافر10فروری2026تک اپنی بکنگ کرواسکتےہیں،اس پیشکش کامقصدمسافروں،بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:3 بہنوں نے 9ویں منزل سےچھلانگ لگا دی ،دلخراش واقعہ پر کہرام مچ گیا

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافراس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر ، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا اپنے قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

​پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔