عمران خان نہیں چاپتا کہ ملک آگےبڑھے اور عزت ملے: اسحاق ڈار

Feb 04, 2023 | 14:13:PM
عمران خان نہیں چاپتا کہ ملک آگےبڑھے اور عزت ملے: اسحاق ڈار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں اور یہ نہیں چاہتا کہ ملک آگے جائے اور عزت کے ساتھ رہے۔وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی اپوزیشن میں یہ ملک نیچے جائے۔

سابق وزیراعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف PTI عمران خان نے سوشل  میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار اور قتل ہونے والے افراد کے نام کی فہرست کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں موجودہ حکومت اور ان کے دورِ حکومت میں ملکی معیشت کے مختلف پہلوؤں کا موازنہ بھی کیا گیا تھا۔ 

سابق وزیر اعظم کی اس ٹویٹ پر ردِعمل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان کے اس غیر ذمہ دارانہ ٹویٹ کا مقصد صرف ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانے اور سیاسی ماحول کو مزید خراب کرنے کےعلاوہ کچھ نہیں ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ عمران خان نے دنیا کی 27 ویں معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا جو کہ ان کی نااہلی، نالائقی، بدانتظامی اور کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی اس کارگردگی کا خمیازہ آج پاکسانی عوام ناقابلِ برداشت مہنگائی اور افراتفری کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے اس خود غرض اور متکبر شخص کو آئینی طریقے سے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹایا گیا ہے یہ پاگل ہو چکا ہے۔ 

ن لیگ PMLN کے سینٹر نے مزید لکھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کے لیے بات چیت میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر بھی عمران  خان کا احمکانہ ردِعمل انتہائی حیران کن ہے۔ آخر میں معذرت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بجائے نیچے جائے۔