پنڈی ٹیسٹ: 343 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے

Dec 04, 2022 | 15:33:PM
پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی  وکٹ 20 رنز گرگئی، عبداللہ شفیق 13 رنز بنانے کے بعد   انگلش بولر اولی روبنسن کی گیند پر  کیچ آؤٹ ہوگئے  ، جس کے بعد آنے والے  اظہر علی نے 2 گیندوں کا سامنا کیا اور  ہاتھ پر گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

انگلینڈ ٹیم  نے دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز  بناکر ڈکلیئر کی، دوسری اننگز  کے آغاز میں  انگلش کھلاڑی  بین ڈکٹ  نسیم شاہ کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے اور  پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر پر  ہی آؤٹ ہوگئے۔

 انگلش کھلاڑی  اولی پوپ کو  بھی محمد علی نے صرف 13 رنز کے ساتھ پویلین واپس بھیج دیا، جس کے بعد  14  ویں اوور کے دوران محمد علی نے ہی انگلش کھلاڑی  زیک کرولی  کو ففٹی ہوتے ہی پویلین کی راہ دکھادی۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب  بلے بار جوروٹ  زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کو کیچ دے بیٹھے اور 73 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد  انگلینڈ کپتان بین اسٹوکس بھی زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 3 گیندوں پرکوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: پنڈی ٹیسٹ، حارث رؤف دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کریں گے

 اس کے بعد  انگلش کھلاڑی ول جیکس 24 رنز جبکہ ہیری بروک  87 رنز نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان  ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر  آؤٹ ہو گئی تھی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستان کے پر 78 رنز کی سبقت حاصل رہی۔چوتھے روز قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز  قومی کھلاڑی آغا سلمان اور زاہد محمود نے 499 نامکمل رنز سے کیا۔

چوتھے روز   کے میچ میں  آغا سلمان 63 گیندوں پر  53 رنز کے ساتھ ول جیکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ زاہد محمود 17 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے اس کے بعد  حارث رؤف بھی 12 رنز بنا کر ول جیکس کا شکار ہوگئے۔ 

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2  وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں،  انگلینڈ کو پاکستان پر  پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔