پنڈی ٹیسٹ: حارث رؤف دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کریں گے

Dec 04, 2022 | 11:33:AM
پنڈی ٹیسٹ: حارث رؤف دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کریں گے
کیپشن: حارث رؤف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی بولنگ نہیں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز، پہلی اننگز کی بیٹنگ، پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ

اب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔