5 اگست احتجاج،اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ144 نافذ،2500پولیس اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ

Aug 04, 2025 | 23:44:PM
 5 اگست احتجاج،اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ144 نافذ،2500پولیس اہلکار تعینات کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس+طیب سیف+ارشاد قریشی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے جڑواں شہر راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے5 اگست کےممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور  کسی بھی جگہ احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی،مختلف شاہراہوں پر2500پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔

 تفصیلات کے مطابق  ڈی سی اسلام آباد  کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا ہے،کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے،دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ،

دفعہ 144 کا نفاز 4 اگست سے 10 اگست تک رہے گا ،شہر میں کسی بھی جلوس اور جلسے کی اجازت نہیں ہو گی،دفعہ 144 کا نفاذ شرپسند عناصر کے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے اندیشہ کے پیش نظر کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع اسلام آباد کے مطابق  ممکنہ احتجاج کے پیش نظر  مختلف شاہراہوں پر ڈھائی ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصل کیا گیا ہے۔احتجاج ہونے کی صورت میں ریڈ زون کو سیل کر دیا جائے گا۔دفعہ 144 نافذ ہے کسی کی بھی جگہ احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کسی کو بغیر اجازت غیر قانونی اجتماع، جلسہ جلوس کی اجازت نہیں ہے۔قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف سندھ کے بڑے رہنما گرفتار،شوشل میڈیا پر ہڑتال کی ویڈیو وائرل کی تھی