10 کروڑ کی لیمبورگینی جل گئی، ویڈیو وائرل

Aug 04, 2025 | 13:40:PM
 10 کروڑ کی لیمبورگینی جل گئی، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کے شہر بنگلور میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کی 10 کروڑ روپے مالیت کی لیمبورگینی ایونٹاڈور میں آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نیما منے مگا سنجو کے نام سے مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سنجیو کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

 یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بہت سے لوگوں نے یہ دعویٰ کیا کہ آگ لگنے کے بعد پوری گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔

 بعد ازاں، سنجیو نے وضاحت دی کہ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑی کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیمبورگینی میں آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

سنجیو کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی لگژری کاروں کی کلیکشن اور سونے کے بھاری زیورات پہننے کی وجہ سے مشہور ہے۔

مزید پڑھیں:رات میں آم کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟