شوگر سکینڈل:تحریک تحفظ آئین پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا
عوام سے اربوں لوٹ لیے گئے ،تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیکر تحقیقات کرائی جائیں،خط کامتن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیاجس میں ان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
خط میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیکر تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاگیاہے،خط کے متن کے مطابق عوام سے اربوں لوٹ لیے گئے اور تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں،حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے،یہ مفادات کے ٹکراؤ اور حکومت میں ذاتی کاروبار کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر شروع،مالی معاملات سمیت تمام ریکارڈطلب
خط محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیاہے۔