لیسکو کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر شروع،مالی معاملات سمیت تمام ریکارڈطلب

Aug 04, 2025 | 11:41:AM
 لیسکو کی نجکاری کا عمل باضابطہ طور پر شروع،مالی معاملات سمیت تمام ریکارڈطلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا )وفاقی حکومت نے لیسکو کی نجکاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا۔
 وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے مالی معاملات سمیت دیگر امور کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، پی پی ایم سی کو ریکارڈ پرائیویٹائزیشن کمیشن میں جمع کروانے کا مراسلہ بھجوا دیا گیاہے۔
وزارت پاور ڈویژن نے پی پی ایم سی کو مراسلہ بھجوا کر لیسکو کا فنانشل ریکارڈ طلب کیا ہے،اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مد میں واجب الادا واجبات کا ریکارڈبھی مانگ لیا گیاہے،جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کے ذمہ واجب الادا واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
لیسکو میں سرکلر ڈیٹ کی بنیاد بننے والے واجب الادا بلز کا ریکارڈ ،تقسیم کار کمپنیوں کے درمیان مالی معاملات، قرضہ جات کے واجبات ،بینکوں سے قرض اور اراضی کی لیسکو کو منتقلی کے ریکارڈ کی تفصیلات  بھی مانگ لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 4 سے 7 اگست تک شدید بارشیں،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیاہے جس میں کہاگیاہے کہ تمام تفصیلات پرائیویٹائزیشن کمیشن کے سپرد کی جائیں۔