عازمین حج سےاخراجات کی پہلی قسط آج سےوصول کی جائےگی

رجسٹرڈ عازمین کو لانگ حج پیکیج کیلئے 5لاکھ اورشارٹ پیکج کے تحت ساڑھے 5لاکھ داکرنا ہوں گے

Aug 04, 2025 | 09:21:AM
عازمین حج سےاخراجات کی پہلی قسط آج سےوصول کی جائےگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خان)عازمین حج سےاخراجات کی پہلی قسط آج سےوصول کی جائےگی۔
حج پیکج 2026 ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا، سرکاری سکیم کے رجسٹرڈ عازمین کو لانگ حج پیکیج کے تحت 5لاکھ اورشارٹ حج پیکیج کے تحت عازمین کو 5لاکھ 50ہزارروپےاداکرنا ہوں گے،عازمین حج گھروں میں بیٹھ کر آن لائن درخواست اور اخراجات ادا کر سکیں گے ۔
غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی11اگست سے شروع ہو گی،نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی، حج پیکج 2026 ساڑھے 11 سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:مدینہ منورہ دوبارہ صحت مند شہر کے درجے پر فائز
وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط یکم نومبر سے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔