محکمہ ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

Apr 04, 2023 | 23:31:PM
محکمہ ہیلتھ میں بڑے پیمانے پر تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر صباحت  اور ہولی فیملی ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر  شازیہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے جاری ہیں،محکمہ صحت کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہےکہ ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال ڈاکٹر صباحت کا تبادلہ کردیا گیا ہے، پروفیسر زہرہ خانم کو ایم ایس کا عارضی چارج دیدیا گیا ، ایم ایس لیڈی ولنگڈن ہسپتال کو لیڈی ڈاکٹر کی ہلاکت اور اس پر احتجاج کے باعث ہٹایا گیا۔

 دوسری جانب راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال ایم ایس شازیہ زیب کو ہٹا دیا گیا،شازیہ زیب کو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں تعینات کیا گیا تھا جبکہ شازیہ زیب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کی اہلیہ ہیں،ڈاکٹر ظفر علی کو ایم ایس گنگا رام ہسپتال کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ۔