نوازشریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کی اندرونی کہانی

Apr 04, 2021 | 10:21:AM
 نوازشریف اور فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سابق  وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف نے جے یو آئی سربراہ  مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحت یابی تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاست ہوتی رہےگی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں،آپ صحت یاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آصف علی زرداری اور نوازشریف نے الگ الگ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق  دونوں رہنماؤں کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ملکی سیاسی  صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔