بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر کوہلی کا جذباتی بیان سامنے آگیا

Sep 03, 2025 | 15:27:PM
بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر کوہلی کا جذباتی بیان سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے آئیکن ویرات کوہلی نے ایک جذباتی پیغام میں 4 جون کو پیش آئے واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

مذکورہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں 2 مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں آر سی بی کی جیت کے بعد جشن منانے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہجوم اس وقت بے قابو ہوا جب شائقین کی بڑی تعداد ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئی جہاں کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:نیا نوکیا ’’X200‘‘ الٹرا اسمارٹ فون، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

واقعےکے بعد کوہلی نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار بھی کیا تھا جس کے بعد کئی صارفین اور معروف کھیلوں کی شخصیت نے کرکٹر پر تنقید کی۔

اب کوہلی نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ زندگی آپ کو 4 جون جیسے دل ٹوٹنے کے واقعے کے لیے تیار نہیں کرتی، ہماری فرنچائز کی تاریخ کا سب سے خوشگوار لمحہ ہولناک واقعہ میں تبدیل ہوگیا۔

اسٹار کرکٹر نے کہا کہ کئی روز تک میں ان افراد کے بارے میں سوچتا رہا اور دعا کرتا رہا جنہوں نے اپنی قیمتی جان اس سانحے میں گنوائی اور ان لوگوں کے بارے میں بھی جو اس بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔