فخر زمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری کر لی

Sep 03, 2025 | 10:15:AM
فخر زمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

انہوں نے یہ اعزاز سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے خلاف میچ کھیل کر حاصل کیا یہ میچ ان کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا 100 واں میچ تھا۔

اس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز 2017ء میں ویسٹ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

افغانستان کے خلاف کھیلے گئے اپنے 100 ویں میچ میں وہ 25 رنز بنا سکے، فخر زمان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

ان سے قبل بابراعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور شاداب خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کو 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پنجاب کے ایک ہزار دیہات سیلاب سے متاثر، ہزاروں افرادبے گھر

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، جواب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 18، فخر زمان 25، سلمان آغا 20، حسن نواز 9، محمد نواز 12، فہیم اشرف 14 رنز بنا سکے، حارث رؤف اور سفیان مقیم ناٹ آؤٹ رہے، حارث رؤف نے اچھی کوشش کی انہوں نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ سفیان مقیم 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔