اکتوبرمیں 300 یونٹ والے بل میں 3 ہزارروپے تک کمی ہوگی

Sep 03, 2023 | 22:05:PM
اکتوبرمیں 300 یونٹ والے بل میں 3 ہزارروپے تک کمی ہوگی
کیپشن: بجلی بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مہنگائی اور اوور بلنگ کے ستائے عوام کو نگراں حکومت نے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔
 حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، اسکے علاوہ 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے بری خبر،نامورپاکستانی فاسٹ بولرکا ریٹائرمنٹ کا اعلان