بیوی بچوں کیساتھ کھانا کھانے گھر سےنکلنے والا شخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل 

Sep 03, 2022 | 15:20:PM
 بیوی, بچوں, کھانا, کھانے ,گھر , شخص, ڈکیتی مزاحمت , قتل
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں لٹیروں نے ہنستےبستے گھر سے  کفیل چھین لیا، بیوی بچوں کیساتھ کھانا کھانے نکلنے والے شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ذیشان اپنے اہل خانہ کیساتھ گھر سے  باہر کھانا کھانے جا رہا تھا کہ2 ملزموں نے روک لیا اور مزاحمت  کرنےپر گولیاں چلا دیں، ایک گولی ذیشان کے سر پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا،پولیس نے مقدمہ مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔

واردات کیخلاف اہل علاقہ  سڑکوں پر آگئے،گزشتہ رات  لواحقین نے جوہر چورنگی پر احتجاج کیا،یونیورسٹی روڈ اور کامران چورنگی جانے والی سڑک بلاک کردی گئی،پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

خیال رہے کہ مقتول ذیشان نے لندن میں تعلیم حاصل کی چند سال قبل کراچی آیا تھا۔