عوام کیلئے بڑی خوشخبری،کراچی میں اورنج لائن بس چلنے کو تیار

Sep 03, 2022 | 14:52:PM
عوام, بڑی خوشخبری،کراچی , اورنج لائن, بس , روٹ ٹی ایم اے,اورنگی ٹاؤن
کیپشن: کراچی اورنج لائن بس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، اورنج لائن بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کامیابی سے مکمل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے مکینوں کی سنی گئی،10ستمبر سے جدید بسیں روٹ پر دوڑیں گی، بس سروس کا روٹ ٹی ایم اے دفتر  اورنگی ٹاؤن سے ناظم آباد بورڈ آفس تک   ہوگا ،مجموعی طور پر 20 بسیں چلائی جائیں گی۔

 وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اورنج لائن بس منصوبہ سندھ حکومت کے فنڈز سے مکمل ہوا،ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں۔