سیلاب متاثرہ بچہ ہسپتال میں چل بسا، ڈاکٹر نے لاش کے بدلے ورثاء سے پیسے مانگ لیے

Sep 03, 2022 | 10:48:AM
سیلاب ,متاثرہ,بچہ, ہسپتال,،ڈاکٹر, لاش , پیسے, ایس ایس پی,دادو
کیپشن: ڈاکٹر عبدالحمید شیخ پولیس کی حراست میں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دادو میں دوران علاج بچہ جاں بحق، ڈاکٹر نے  ورثا کو لاش  اٹھانے نہ دی۔

تفصیلات کے مطابق  دادو کے علاقے میہڑ میں سیلاب متاثرہ معصوم بچہ دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،ڈاکٹر نے لاش کے بدلے ورثا سے پیسے مانگ لئے، پیسے نہ ہونے پر بے رحم ڈاکٹر  نے  ورثا کو لاش نہ اٹھانے دی،ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے۔

 ایس ایس پی کے احکامات پر میہڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحمید شیخ کو حراست میں لے لیا ۔

بچے کے باپ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کا 10 ہزار بل تھا,سیلاب کے باعث بے روزگار ہوں،  ادھار لے کر 9 ہزار تک بل ادا کیا بس ایک ہزار روپے کم تھے جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے لاش اٹھانے نہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: ممتاز علیم دین قاری محمد عزیز وفات پاگئے