پاکستانیوں کیلئے جاپان کا ورک ویزا، بڑی خوشخبری آگئی

Oct 03, 2025 | 20:53:PM
پاکستانیوں کیلئے جاپان کا ورک ویزا، بڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: پاسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپانی حکومت نے ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ، تاہم پروگرام میں شمولیت کیلئے ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان جاپان کے تعلقات اور مضبوط ہونے لگے، جاپان کی جانب سے پاکستان کے لئے ایک اور اچھا اقدام سامنے آیا۔

پاکستان میں جاپان ویزے کے لئے خواہش مند افراد کے لئے جاپان فاونڈیشن کی جانب سے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو پرکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی مسافر ہوائی سفر نہیں کر سکا

ٹیسٹ کی تاریخیں 4 اکتوبر، 11 اکتوبر، 1 نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہیں جبکہ امتحان کا انعقاد ایس کانز سکول آف اکاوٴنٹنسی، ایف-8 مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق اس ٹیسٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 500 امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ امتحان جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاپانی حکومت کے سپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی شرط ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے۔

 یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات کی بڑی نوید سنا دی