تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر تیزبارش /ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی ،ہنگو،کرک،بنوں ، وزیرستان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی مسافر ہوائی سفر نہیں کر سکا
اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیر آباد اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شام/رات کے اوقات میں لاہور، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی ، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ تاہم لسبیلہ، آوران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم بدین، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج(رات):زیریں سندھ میں بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی پہلی برفباری