عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ؛وفاقی وزرا کو کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا 

Oct 03, 2025 | 19:24:PM
عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ؛وفاقی وزرا کو کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا 
کیپشن: مذاکراتی حکومتی کمیٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے مظفر آباد جانے والے وفاقی وزرا کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد روانہ ہوئے تھے، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئرامیر مقام کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا ۔چیئرمین رابطہ بورڈ سردار طارق وفاقی وزیر کے کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو ئے۔

ذرائع کے مطابق دیگر وفاقی وزراء بھی ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد پہنچے تھے ،وفاقی وزرا صرف ایک دن کی تیاری کے ساتھ میڈیسن اور کپڑے لے کر مظفرآباد پہنچے تھے ۔

وفاقی وزراء کا عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ روز دن میں اور دوسرا دور ابھی جاری ہے۔وفاقی وزراء نے مظفرآباد میں مزید قیام کے پیش نظر اپنے کپڑے اور میڈیسن مظفراباد منگوا لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی مسافر ہوائی سفر نہیں کر سکا