’’قمیض تیری کالی‘‘سارا الطاف کا نیا گانا ریلیز ،ویڈیو میں اداکارہ دیدار کی پرفارمنس

Oct 03, 2025 | 00:05:AM
’’قمیض تیری کالی‘‘سارا الطاف کا نیا گانا ریلیز ،ویڈیو میں اداکارہ دیدار کی پرفارمنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی)سارا الطاف کا نیا گانا ’’قمیض تیری کالی‘‘ ریلیز کردیا گیا ۔گانے کو گلوکار عطاء اللہ عیسی خان خیلوی کو ٹریبیوٹ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ’’قمیض تیری کالی‘‘گانے کی موسیقی ابی خان نے ترتیب دی ہے ،گانے کی ویڈیو میں اداکارہ دیدار نے بطور ماڈل پرفارم کیا ہے،سارا الطاف حال ہی میں یورپ اور لندن کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہیں۔

واضح رہےکہ گلوکارہ سارا الطاف کا گایا گا’’نا نک دا  کوکا‘‘ بے پناہ مقبول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سیلوٹ ٹو گریٹاتھنبرگ۔۔فلوٹیلا پر اسکی گرفتاری نہیں بلکہ انسانیت کے ضمیر کا امتحان