ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف جے یو آئی ف وفاقی شرعی عدالت پہنچ گئی

Oct 03, 2022 | 11:01:AM
وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی
کیپشن: وفاقی شرعی عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔

قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے جمعیت علمائے اسلام ف کی ٹرانسجینڈر ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے جے یو آئی کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کر دی۔