کراچی:بینک کی پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے 3ملزم پشاور سے گرفتار

Oct 03, 2021 | 15:21:PM
ڈاکو گرفتار
کیپشن:  کراچی سے20کروڑ 50لاکھ کی ڈکیتی کرنیوالے3ملزم پشاور سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملزمان نے 10 اگست کو کراچی میں نجی بینک سے رقم لے جانے والی گاڑی لوٹی تھی، واردات کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لوٹےگئے تھے،3 ملزمان کو تھانہ تہکال کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ پشاورنے کہا ہے کہ کراچی میں بینک کی پیسوں سے بھری گاڑی لوٹنے والے 3 ملزمان کو پشاور سے گرفتارکرلیا گیا ہے،  ملزمان سے 70 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واردات سے متعلق تھانہ میٹھادر کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کراچی پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہنا کہ بینک کی گاڑی لوٹنے کی واردات میں ڈرائیور بھی شریک تھا، ملزمان گاڑی کے تعاقب میں تھے، ڈرائیور کو ڈرامائی انداز میں اسلحے کی نوک پر روکا گیا تھا، گاڑی کا ڈرائیور ملزمان سے رابطے میں تھا، نامعلوم مقام پر ملزمان رقم تقسیم کر کے دوسری گاڑی میں روانہ ہوئے۔
 یہ بھی پڑھیں:    سر عمر شریف! آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: شہزاد رائے