کیا آج بادل برسیں گے۔۔ موسم کا حال جانیے

Oct 03, 2021 | 11:56:AM
آسمان، بادلوں، منظر
کیپشن: آسمان پر بادلوں کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر کے متعدد علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر  اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد میں  مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،  خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، ناروال،گوجرانوالہ، لاہور، قصور ،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد، سرگودھا اورخوشاب میں تیزہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مالاکنڈ،دیر،سوات،کوہستان،بونیر،مردان،پشاور،نوشہرہ،وزیرستان،بنوں،کوہاٹ اورکرم میں تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ   بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔ اسی طرح بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں  تیز ہواؤں  اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایسا کیا ہوا ۔۔ رکن پارلیمنٹ نے اسمبلی میں گولی مار کر خودکشی کرلی