شاہین آفریدی فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پاکستان ون ڈے ٹیم کے نو منتخب کپتان شاہین شاہ آفریدی نے فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرین شرٹس کے کپتان نے کہا کہ فیصل آباد میں 17 سال بعد کرکٹ کی واپسی پرخوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کا فارم میں آنا ٹیم اور ملک کے ضروری تھا۔ بابر اعظم پچھلے 5 سال سے رنز کر رہا ہے،شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ ون ڈے کی کپتانی کرنا اچھا تجربہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا کل سے آغاز