سستا آٹا ناپید، شہری خوار ہونے لگے

Nov 03, 2023 | 17:37:PM
سستا آٹا ناپید، شہری خوار ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) شہریوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے بنایا گیا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام۔ 

یوٹیلٹی اسٹورزشہریوں کےلیےسہولت کے بجائے مصیبت بن گئے، خوراک کا بنیادی جز سمجھا جانے والا آٹا  یوٹیلیٹی سٹورز سے ناپید ہو گیا، شہری سستےآٹے کےحصول کوترسنے لگے، گزشتہ 10 دنوں سے  یوٹیلٹی سٹورز سے آٹا غائب ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں اورگلی محلوں میں آٹاقوت خریدسےباہرہے،سستاآٹاخریدنےجب یوٹیلٹی سٹورزپرآتے ہیں تومایوسی ہی ملتی ہے،حکومت یوٹیلٹی اسٹورزپر آٹےکی دستیابی کویقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کو اگر کوئی تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب ، بلاول بھٹو